اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ماروی سرمد عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے سینیٹر حمد اللہ کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سینیٹر حمد اللہ عبوری درخواست ضمانت منظور کرانے خود عدالت پہنچے۔ ماروی سرمد کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث عدالت نے سینیٹر حمداللہ کی عبوری ضمانت میں پندرہ جولائی تک توسیع کر دی۔ سینیٹر حمد اللہ پر تھانہ کوہسار میں ماروی سرمد سے بدتمیزی اور ہراساں کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ خود کو قانون کے آگے پیش کیا ہے ، طلبی کے باوجود مدعیہ ماروی سرمد کیوں پیش نہیں ہوئی، عدالت جب بھی بلائے گی میں پیش ہوں گا۔