اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے8 پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے قتل کے معاملے پر ملزم شاہد محمود کی برطانیہ حوالگی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے حکومت ملزم کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق خود فیصلہ کرے۔بدھ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے آٹھ پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے قتل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کی پاکستان میں مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد کر دی۔ شاہد محمود کا برطانیہ حوالگی کے خلاف حکم امتناع خارج ہونے سے ملزم کی برطانیہ حوالگی میں حائل قانونی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔برطانوی پولیس نے بارہ مئی دو ہزار دو کو ملزم کو گرفتار کیا۔ ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم پاکستان فرار ہو گیا۔ ملزم کو پاکستانی اداروں نے برطانوی درخواست پر جنوری دو ہزار پندرہ میں حراست میں لیا۔ ملزم پر دو ہزار دو میں برطانیہ میں آٹھ پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے قتل کا الزام ہے۔(ار)