اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان لال حویلی کے مطابق بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کو عید تک پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کی مہلت دینے پر اتفاق کیا ۔ عید تک ٹی او آرز پر کوئی اجلاس ہوتا ہے تو اس میں اپوزیشن شرکت کرے گی اور عید کے بعد ٹی او آرز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔۔