اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری نے پانچ روز قبل مجھے کیا بتایا؟، ڈاکٹر فاروق ستار نئی باتیں سامنے لے آئے

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امجد صابری نے کچھ لوگوں کے پروگراموں میں جانے سے انکار کیا تھا اور یہ بات امجد صابری نے خود انہیں پانچ روز قبل بتائی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ واقعہ ا نتہائی افسوسناک ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے تین سال کے آپریشن کے باوجود بھی کراچی میں خوف کی فضاء ہے۔ دہشت گرد جب چاہتے ہیں تو اپنے ٹارگٹ کو باآسانی نشانہ بناتے ہیں اور ایسے واقعات خوف پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر سازش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں۔ کراچی کے حالات خراب کئے جارہے ہیں۔ امجد صابری کو گھات لگا کر قتل کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…