اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد ،پاکستان نے خاموشی کے ساتھ بڑا کام کر دکھایا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) پاکستانی حکام نے صوبہ بلوچستان کے ساتھ منسلک پاک افغان سرحد پر علیحدگی پسندوں، اسمگلروں اور غیر سماجی عناصر کی نقل و حمل کو روکنے کیلئے ایک ہزار 165 کلو میٹر طویل خندق کی 500 کلو میٹر کھدائی کا کام 3 سال میں مکمل کرلیا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ کھدائی کے منصوبے کا آغاز سال 2013 میں ہوا تھا، جس کا مقصد سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنا ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مذکورہ اسٹریٹجک منصوبے کا آغاز فرنٹیئر کور (ایف سی) نے کیا تھا اور اس کا تخمینہ 14 ارب روپے لگایا تھا، جو 1165 کلومیٹر غیر محفوظ اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘سرحد کے مناسب انتظام سے پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی’۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، علیحدگی پسند، اسمگلر اور غیر سماجی عناصر افغانستان کے جنوبی علاقوں سے غیر محفوظ سرحد کے ذریعے صوبہ بلوچستان میں داخل ہوتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بارڈر مینجمنٹ کے تحت 11 فٹ گہری اور 14 فٹ چوڑی خندق کی کھدائی کی جارہی ہے، جس کا مقصد سرحد پر ہونے والی غیر قانونی نقل و حمل کو روکنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…