منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،ایم کیو ایم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حمداللہ کی جانب سے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ ، نہ صرف ایک مذہبی جماعت کے رہنما ہیں بلکہ ایوان بالا کے رکن بھی ہیں اور انہیں سڑک چھاپ عناصر کے بجائے شریفوں کی طرح بات چیت کے مہذبانہ انداز اپنانے چاہئیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ ٹی وی ٹاک شوز میں کبھی کسی کی زبان کھینچنے کی دھمکی دیتے ہیں ، کبھی خاتون تجزیہ نگار کے ساتھ بیہودہ اورغلیظ زبان استعمال کرتے ہیں اور عامر لیاقت حسین جیسے ہردلعزیز اینکرپرسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے باربار دلائل کا جواب غیرشائستہ وبیہودہ گفتگو اوردھمکیوں سے دینا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے اورجے یو آئی کی قیادت کو چاہیئے کہ وہ سینیٹر حمداللہ کی بیہودگی اور دھمکیوں کا فوری نوٹس لے اور انہیں لگام دے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے مطالبہ کیاکہ سینیٹر حمداللہ کی جانب سے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگاروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم ،سینیٹرحمداللہ کی بیہودگیوں اور دھمکیوں کے خلاف ہرسطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…