اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

امجدصابری کی شہادت ،اہم سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر نائن زیروعزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی اورحق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس ہوا اجس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران معروف قوال اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھنے والے امجدصابری کی شہادت کی افسوسناک اطلاع ملی جس پر اجلاس کی کارروائی فوری طورپرروک دی گئی۔بعدازاں رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ امجدصابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ منایاجائے گااوراس دوران ملک بھرمیں ایم کیوایم کی تمام سیاسی وتنظیمی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی ۔ تین روزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر امجدصابری قوال کی رہائش گاہ پر پہنچیں اور سوگوارلواحقین سے یکجہتی کا اظہارکریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…