اسلام آبا د(این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حج کرپشن کیس میں سزا یا فتہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ (آج) جمعرات کواپیل پر سماعت کریں گے۔ حامد سعید کاظمی اور راؤ شکیل کو سپیشل جج سینٹرل نے 3 جون کو سزا سنائی تھی۔ذرائع کے مطابق حامد سعید کاظمی کی قید سے متعلق جیل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر ٹرائل کے دوران ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ جیل کاٹ چکے ہیں جبکہ انہیں مزید 3 سال 10 ماہ قید کاٹنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے سابق ڈی جی حج راو191 شکیل کی اپیل بھی (آج) جمعرات سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔