اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کا واقعہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 روز پہلے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو اغواء کیا گیا اور آج معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملہ ہو گیا۔ صوبائی حکومت حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دے۔