کراچی(این این آئی)ڈی آئی جی ویسٹ نے کہاکہ موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے تیس بور کے پستول سے پانچ گولیاں امجد صابری چلائیں۔انہوں نے کہاکہ سر میں لگنے والی گولی امجد صابری کی موت کا باعث بنی ۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق امجد صابری پرحملے کی کوئی پیش گی اطلاع نہیں تھی۔امجد صابری کے قتل کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے کیپ پہنی ہوا تھا، جبکہ دوسرے حملہ آور کا منہ اور سر کھلا ہوا تھا۔ رینجرز نے جائے واردات کو گھیرے میں لے کر پورے علاقے کو سیل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔دوسری طرف وزیراعلی سندھ نے ڈی جی رینجرز سے رابطہ کیا ہے پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔