اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسحاق ڈار کی گھڑی کا پھر تذکرہ قیمت 20 لاکھ روپے لگ گئی۔ جمشید دستی کا دعوی قیمت نہ بڑھی تو اسی قیمت پر کر دوں گا فروحت۔ گھڑی ہاتھ سے نکلتی نظر آئی تو اسحاق ڈار نے یوٹرن لیتے ہوئے سودا کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ جمشید دستی نے کہا شاہ جی گل آفریدی نے گھڑی 20 لاکھ میں خریدنے کی حامی بھر لی۔ 50 ہزار روپے قومی اسمبلی ملازمین اور ساڑھے انیس لاکھ روپے ٹرسٹ کو دوں گا۔ اسحاق ڈار جوش میں گھڑی دے تو بیٹھے مگر کلائی سے پکی اترتی نظر آئی تو پینترا بدل لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا نام بتائیں ساڑھے انیس لاکھ اپنے ہاتھ سے ٹرسٹ کو دوں گا۔ شاہ جی گل آفریدی ساڑھے انیس لاکھ دے کر ساڑھے انیس کروڑ کے کام لے کر آ جائیں گے۔ اب اگر گھڑی عام سی ہے تو وزیر خزانہ قیمت لگنے کے بعد ساڑھے 19 لاکھ دینے پر کیوں ہو گئے تیار سوال تو بنتا ہے۔