کراچی (نیوز ڈیسک) قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور اْن کی میت اپنے گھر منتقل کردی۔ امجدصابری پر حملے کے بعد اْن کی میت عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی تھی جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاش کو آغاخان ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اہل خانہ نے مزاحمت کی اور میت کو رہائش گاہ منتقل کردیا۔ اہل خانہ کاکہناتھاکہ جان کی بازی ہارنے کے بعد قانونی کارروائی کا اب کیا فائدہ ؟دکھ کی اس گھڑی میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔واضح رہے کہ علاقے کی دکانیں اورسڑکیں بندکردی گئی ہیں اور سیکیورٹی سخت کردی گئی۔