جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سیلاب کا خطرہ،خیبرپختونخوا کے 9علاقے انتہائی حساس قرار

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبرپختونخوا نے رواں سال 2016 کے مون سون بارشوں و سیلاب سے ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم اے اور ایف ڈی ایم اے کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں ،سیلاب اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حساس اضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ،چارسدہ،ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر شامل ہیں کو امدادی سرگرمیوں کے لئے اضافی فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے خود بھی 11 کروڑ مالیت کا ریلیف سامان جن میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، ایمرجنسی سے نمٹنے کی اشیاء وغیرہ شامل ہیں خرید رہا ہے جیسے ضرورت کے مطابق متاثرہ اضلاع کو فراہم کیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں میں فلڈ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو پورے مون سون میں پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے ساتھ ہمہ وقت رابطے ہونگے اور بروقت امدادی سرگرمیوں شروع کرنے میں بھر پور کردار ادا کرینگے۔اجلاس کو فاٹا میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے تیاری کے باے میں بھی بتایا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے پی ڈی ایم اے کی پیشگی منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں این ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں بھر پور معاونت فراہم کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…