لاہور( این این آئی) لاہورمیں غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایف آئی کے حکام کی کارروائی میں غیر ملکیوں کے لئے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔گرفتار افرادمیں سپیشل برانچ کے اہلکارو ں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ایف آئی ا ے کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار افراد میں امجد ،جعفر،ارشد،شمس،پرویز،صفدر،احمد وغیرہ شامل ہیں۔مزیدیہ کہ آئی جی آفس کا ایک اہلکاربھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث پایا گیا ۔