پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کے عدالتی نظام نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،ملک کی پہلی اور انوکھی عدالت نے کام شروع کردیا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ملک کی پہلی ‘‘ای’’ عدالت نے کام شروع کردیا جس کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک موجود گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے گئے ٗسکھر، کراچی اور ہری پور سے 4 گواہان کے اسکائپ کے ذریعے بیانات ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فرد جرم عائد کردی۔‘‘ای’’ عدالت کے جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ‘‘ای’’ عدالت کا قیام ایک اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہان کے آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ دنیا بھر میں گواہان کے آن لائن بیانات ریکارڈ کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گواہان کے اندرون اور بیرون ملک سے بغیروقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جاسکیں گے اور بیمار اور معذور گواہان کے لئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…