منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

دنیا کا مہنگا اور سستا ترین شہر ،نئی فہرست جاری، کراچی اور اسلام آبادکا نام بھی شامل،جانیئے کس نمبرپر ہیں

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرسرنامی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین شہر اور پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر ہے۔دنیا بھر کی کمپنیوں کیلئے مرسر نامی کمپنی نے یہ سروے کیا ہے تاکہ کمپنیاں کسی شہر میں اپنے غیرملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔ اس رپورٹ میں 209 شہر شامل ہیں جس میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گیا۔ جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔اس فہرست میں کراچی کا نمبر دنیا کے سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کا شہر کیپ ٹان دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جوہانسبرگ کا پانچواں نمبر ہے۔رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک قرار پایا ہے۔ بھارت کا غریب پرور کہلانے والا شہر کولکتہ مزید سستا ہوا ہے اور رواں سال وہ 16ویں نمبر پر ہے۔ کانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے 133 شہروں کی فہرست میں سب سے سستے 10 شہروں میں سے 5 انڈیا اور پاکستان کے تھے۔دو سال قبل ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق خورو نوش کے خرچ کے لحاظ سے کراچی دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ممبئی پہلے نمبر پر۔ مہنگے ترین شہروں میں دس سرفہرست شہر ہانگ کانگ، لوانڈا ، زیورچ، سنگاپور، ٹوکیو،اور شنگھائی شامل ہیں۔ مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں لندن کا 17واں، دبئی کا 21واں،ممبئی کا 82واں اور اسلام آباد کا 180واں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…