منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امجد صابری نے 1988ء میں فنی سفر کا آغاز کیا ،وہ قوالی جس پر سننے والے جھوم اُٹھے

datetime 22  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) معروف قوال امجد صابری کو بدھ کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے۔مقبول صابری اور غلام فرید صابری نے دیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا تھا اور عارفانہ کلام میں نمایاں مقام حاصل کیا۔اسی گھرانے میں امجد صابری 23دسمبر 1976ء کو پیدا ہوئے اور 1988ء میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو یوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم گئے۔امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے دیوانے رہے۔امجد صابری نے قوالی کے شعبے کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے اس میں نت نئے تجربات کیے اور اسے جدت کے ساتھ پیش کیا۔ان کی چند مشہور قوالیوں میں سے ایک تو ان کے والد اور چاچا مقبول صابری کی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘کو دوبارہ نئے انداز سے پیش کرنا تھا جسے بہت مقبولی حاصل ہوئی۔ان کی ایک اور مشہور قوالی ’’بھر دو جھولی‘‘تھی جو ان سے پہلے ان کے والد اور چاچا نے ہی گائی تھی۔امجد صابری کی ایک اور مشہور قوالی ’’میرا کوئی نہیں ہے تیرا سوا‘‘تھی۔اسی طرح خواجہ کی دیوانی بھی لوگوں میں بہت پسند کی گئی اور ایک اور مشہور قوالی ’’علی کے ساتھ ہے زہرہ کی شادی‘‘ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…