منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

امجدصابری کا قتل،دہشت گردوں کا اطمینان،عینی شاہدین کے افسوسناک انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2دہشت گردوں نے ٹریفک کے دباؤ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امجد صابری کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب ان کی گاڑی کی رفتار انتہائی کم تھی۔دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر متعدد گولیاں چلائیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو مسلح دہشت گرد سوار تھے۔ گاڑی آہستہ ہونے پر موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر بیٹھے دہشت گرد نے گاڑی کے فرنٹ پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں نے اطمینان سے کارروائی کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد امجد صابری کا پیچھا کر رہے تھے موقع پا کر ٹارگٹ کیا۔ امجد صابری کو چار سے پانچ گولیاں لگیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ ابھی حتمی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق امجد صابری کو سر اور سینے پر گولیاں لگیں۔ امجد صابری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کیلئے جا رہے تھے ،واضح رہے کہ شریف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 10 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہنڈا سٹی کار نمبر BEE-797 پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکر کار میں سوار عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری اور ان کے عزیز سلیم صابری سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ امجد صابری اور ان کے ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ان کے عزیز سلیم صابری عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…