اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوال امجد فرید صابری قتل کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا‘ لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے معروف قوال امجد صابری کو دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے‘ امجد صابری نے خود کو ملنے والی دھمکیوں کی اطلاع پہلے سے پولیس کو دی ہوئی تھی لیکن کسی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بجائے اسے وہم قراردیا اور امجد صابری کو تسلی دی کہ آپ ہردلعزیز شخصیت ہیں ، آپ کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ایس پی لیاقت آبادنے بھی امجد صابری کو تین سے چار ہفتوں سے مسلسل دھمکیاں ملنے کی تصدیق کی ہے۔
امجد صابری نے پولیس کو شکایت درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ چند دنوں سے مجھے نا معلوم افراد دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تاہم تا حال امجد صابری کو دی جانیوالی دھمکیوں کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
امجد صابری کوکب سے اور کون دھمکیاں دے رہا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/amjad.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں