کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قوالامجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ہو گئی‘کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں امجد صابری‘ بیٹا اور بھتیجا تینوں افراد جاں بحق ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔امجد صابری کی گاڑی پر 6 گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے ایک گولی امجد صابری کے چہرے اوردو سینے پر لگیں ‘سینے پر لگنے والی گولی انکے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں امجد صابری بھی شامل ہیں تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
امجد صا بری کے سا تھ گا ڑی میں اور کو ن کون مو جو د تھے ؟ شنا خت ہو گئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/amjad-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں