اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں ٹریکٹر ٹرالی کی گونج کے بعد سدھ اسمبلی میں ’’ماسی‘‘ کے چرچے ۔ اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی سے ماسی کا لفظ حذف کروا دیا۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ممتاز چھکرانی نے کہا کہ مہاجروں کو سندھ میں سندھی بن کر رہنا چایہئے۔ پیپلز پارٹی نہ تو مہاجر صوبہ بننے دے گی نہ ہی کالاباغ ڈیم ۔
ان جملوں کے استعمال پر ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی سورٹھ تھیبو نے شدید شور مچایا جس پر ممتاز چھکرانی نے سورٹ تھیبو کو کہا کہ ’’چپ کر جاؤ ماسی‘‘۔ ماسی کہنے پر اپوزیشن اراکین کے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر سے ماسی کا لفظ حذف کروانے کی درخواست کی۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے ماسی کا لفظ حذف کروا دیا۔
ٹریکٹر ٹرالی کی گونج کے بعد ’’ماسی‘‘ کے چرچے‘ ایوان میں نئی بحث چھڑ گئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/04/parlement.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں