اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سوئس بنکوں میں پاکستانی دولت کا سراغ‘ کونسی ٹیم سوئزر لینڈ پہنچ گئی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے کے معاہدے کیلیے ایف بی آر کی ٹیم سوئس ٹیکس اتھارٹیز سے مذاکرات کیلیے آ ج جمعرات کو سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگی۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق ایف بی آر کے ممبر و ترجمان ڈاکٹر اقبال نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیم جمعرات کو برن روانہ ہوگی جہاں سوئس ٹیکس حکام کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترامیم کے بارے میں مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق معاہدے میں ایسی شقیں شامل کرنے پر بات چیت ہوگی جس کے تحت پاکستانی اور سوئس ٹیکس اتھارٹیز ایک دوسرے کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ابتدا ہے اور کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ترمیمی معاہدے پر اتفاق کتنے عرصے میں ہوتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی(او ای سی ڈی)کے ممبر ہونے کے ناطے سوئٹزر لینڈ سے ممبر ممالک کے ساتھ سوئس بینکوں میں فرضی اور بے نامی اکاؤنٹس میں پڑی دولت کے بارے معلومات شیئر کرنے کو کہاگیاتھا۔او ای سی ڈی کی سفارش پر سوئٹزر لینڈ نے ریٹرن آف ایلیسٹ ایسیٹ ایکٹ متعارف کرایا جس کے تحت جن ممالک کے سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے ہیں اور ان میں معلومات کے تبادلے کی کلاز شامل ہیں تو متعلقہ ممالک کے باشندوں کے سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس کی معلومات کی فراہمی کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اسی کے تحت برطانیہ سمیت دیگر ممالک سوئس بینکوں سے معلومات حاصل کررہے ہیں جبکہ بھارت بھی کوششیں کررہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھی سوئٹزر لینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے معلومات کے تبادلے کے حوالے سے ایک شق شامل کی جائے جس کیلیے پاکستان کی طرف سے سوئس حکام کو باقاعدہ طور پر لیٹر لکھا گیا تھا جس پرمذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا شیڈول طے پایا ہے اور اب پاکستانی ٹیم سوئٹزر لینڈ روانہ ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان بھی سوئس حکام سے سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کی نان ٹیکس آمدن کے بارے میں معلومات حاصل اور اسے ٹیکس نیٹ میں لاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…