اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ‘ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بادل خوب برسے اور دن میں اندھیرا چھا گیا ، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ اسلام آباد ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ابر رحمت برسنے سے گرمی کا احساس کم ہوگیا۔ ہرچیز دھل کر نکھر گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کا احساس کم ہوگیا ہے۔ شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہا نا بنا دیا ہے۔ بارش کی وجہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ لوگوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی حدت میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…