اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

یا سین ملک سے متعلق بڑا مطا لبہ

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (مانیٹر نگ ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خطے میں کشمیر مخالف نئی صنعتی پالیسی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کا نام نہاد اسمبلی میں یہ انکشاف کہ خطے میں 545 صنعتی یونٹس غیر مقامی لوگوں نے قائم کر رکھے ہیں نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ 1947 سے تمام کٹھ پتلی حکومتوں کے حقوق کا شور صرف اور صرف کشمیریوں کے اقتصادی اور سماجی اختیارات پر حاوی رہا انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کو بے اختیار بنانے کشمیر مخالف پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جبکہ انہیں معاشی طور پر دوسروں کا محتاج بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ صنعتی یونٹس کے قیام کے نام پر غیر مقامی تاجروں کو نہ صرف اراضی مختص کی گئی بلکہ بھاری مقدار میں سرمایہ بھی فراہم کیا گیا جو کہ انہوں نے سبسڈی لینے اور پھر اس اراضی کو بھارتی فورسز کو کرائے پر دینے کے لئے استعمال کیا انہوں نے کٹھ پتلی انظامیہ سے کشمیر مخالف پالیسیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا انہوں نے جے کے ایل ایف کے راہنما یاسین ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین لبریشن فرنٹ سمیت تمام حریت رہنماؤں کی رہائی اور انکی نظربندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…