اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد تحریک انصاف کے ترجمان نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی سعید ہیں ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے پاس علماء ونگ کی کوئی ذمہ داری نہیں ۔ مفتی عبدالقوی اپنے معاملات اور خیالات کے خود ذمہ دار ہیں ۔ عبدالقوی سے پی ٹی آئی کی نسبت کسی طور مناسب نہیں ۔