جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

گوادر پورٹ ، ساحل و سائل پر حق ملکیت ،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر پورٹ ، ساحل و سائل پر حق ملکیت کو تسلیم کرتے ہوئے تمام اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں بلوچ قوم کو ایک اکائی کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے گوادر کے مقامی بلوچوں کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ماضی میں بلوچستان کے ساحل وسائل اور قدرتی دولت پر اختیار نہ ہونے کی وجہ سے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے بلوچستان کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے اب ہر ذی شعور فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ گوادر سمیت دیگر میگا پروجیکٹس میں بلوچستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دیں اور ان کے وسائل ان پر خرچ کئے جائیں کیونکہ یہ آئینی و قانونی حق بھی ہے کہ بلوچستان کے وسائل کا اختیار انہی کے پاس ہو انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آج تک عوام معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور عوام کسمپرسی ‘ غربت ‘ افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کو ملحوظ خاطر رکھ کر یہ کوشش کی جائے کہ اکیسویں صدی میں گوادر کے عوام جو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں زراعت سمیت تمام شعبے تباہی کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جو زیادہ تر زراعت اور مال داری کے شعبے سے وابستہ ہیں لیکن ہمیشہ ان شعبوں کو نظر انداز کرنے سے عوام زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے زراعت کی شعبے کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام جو معاشی تنگ دستی و بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں ان کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے بلوچستان میں چھوٹے سے بڑے ڈیمز بنائے جائیں کیونکہ پانی کی سطح جو گرتی جا رہی ہے ڈیمز کی تعمیر سے کسی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو ایک اکائی کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے مرکزی محکموں میں تعیناتیوں پر اولین ترجیح بلوچ قوم کو دی جائے ماضی میں بلوچ قوم کو نظر انداز کیا گیا وقت و حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ قوموں کو اختیارات منتقل اور مساوی حقوق دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ مرکزی محکموں میں اب بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو ترجیح نہیں دی جا رہی ہے جس سے بلوچستان کے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں بیوروکریسی کی یہ کوشش ہے کہ وہ بلوچستان کو نظر انداز کریں ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں مرکزی محکموں کی بھرتیوں میں بلوچ نوجوانوں کو اولیت دی جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے 12جولائی کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی جس میں ملک بھر کے دانشور ‘ صحافی ‘ ادیب ‘ وکلاء شرکت کریں جس میں گوادر کے مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ حکمرانوں تک ان کی آواز پہنچائی جائے گی عوام کو بھی باور کرایا جائے کہ ترقی و خوشحالی گوادر کے عوام کیلئے ہوگی انہیں نظر انداز نہیں کیا جائے اس پہلے بھی پر اسلام آباد میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں گوادر کے مسائل پر قراردادیں منظور کی گئیں تھیں اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام جماعتیں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ حقیقی ترقی و خوشحالی تب ہی ممکن ہو گی جب بلوچستان کے عوام کو ثمرات حاصل ہوں بی این پی عوام کے امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے اور ہماری جہد زبوں حال عوام کی ترقی و خوشحالی ہے ان کے مسائل کے حل کیلئے ہم کوشاں ہیں اس سے قبل بھی ہم نے بلوچستان کے قومی اہم معاملات کو سیاسی و جمہوری انداز میں واضح موقف رکھا عوامی مفادات ہمیں عزیز ہیں عوام کے احساس و جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم گوادر کے جملہ مسائل کے حل کیلئے اور قانون سازی کرانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچایا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…