کراچی(آن لائن)حکومت سندھ نے فوری طورپراعلان کیاہے کہ ماہ رمضان المبارک کے وجہ سے اس مرتبہ جون کی ایڈوانس تنخواہ20ویں روزے کودی جائے گی حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کواحکامات جاری جاری کردئیے ہیں کہ جون کی پیشگی تنخواہ اداکی جائے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات کیے جائیں عیدکی تنخواہ 20ویں روزے سے دے جائے تاکہ سرکاری ملازمین اپنی عید کی خریداری بھی کرسکیں اور جن کواپنے اپنے آبائی علاقوں میں جاناہووہ بھی چلے جائیں اس حکم کے بعدمحکمہ خزانہ نے ضلعی ٹریژری دفاترکوبھی احکامات جاری کردیے ہیں کہ20ویں روزے پرسرکاری ملازمین کوتنخواہیں اداکی جائیں۔#