اسلام آباد(آئی این پی )قومی سیاست میں انٹری،حمزہ شہبازسرگرم، وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے ہوا کا رُخ دیکھ لیا، قومی اسمبلی میں مسلسل دوسرے روز بھی حمزہ شہباز توجہ کا مرکز بنے رہے ، وفاقی وزراء اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ان کی نشست پر جا کر ان سے ملتے رہے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے روز بھی حمزہ شہباز اجلاس کے اختتام تک ایوان میں موجود رہے اور تو جہ کا مرکز بنے رہے ،مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء ان سے جا کر ان کی نشست پر ملتے رہے ۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے امورکشمیر گلگت بلتستان چوہدری جرجیس طاہر ، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر بوسن ان کے پاس جا کر بیٹھے رہے اور اپنی وزارتوں پر مسائل سے آگاہ کرتے رہے ۔ اس دوران ارکان اسمبلی بھی ان کی نشست پر جا کر ان سے ملتے رہے