اسلام آباد (این این آئی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کی اہلیت پر پورا اترتا ہے ٗ معاملے میں کوئی تعصب برتا گیا تو جنوبی ایشیاء کے سٹریٹجک استحکام کو سخت نقصان پہنچے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے نیوکلیئر سپلائر گروپ بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کی اہلیت پر پورا اترتا ہے اور اگر اس معاملے میں کوئی تعصب برتا گیا تو جنوبی ایشیاء کے سٹریٹجک استحکام کو سخت نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کر رکھے ان کیلئے این ایس جی کی رکنیت کے حصول بارے لائحہ عمل وضع کیا جانا چاہیے۔