بیجنگ( آ ئی این پی) پا کستان میں گز شتہ ڈ یڑ ھ سال کے دوران مختلف منصو بوں پر کام کے لئے جا نے والے چینی شہر یوں کی تعداد میں 100فیصد اضا فہ ریکا رڈ کیا گیا ہے،اس کی وجہ چین کے صدر شی جن پنگ کا کا میاب دورہ پا کستان ہے ، اقتصا دی را ہداری منصو بہ پر کام کے آ غاز کے بعد چین اور وسطی ایشیا ئی ریا ستوں کے لئے پا کستان کا روبار کیلئے پسند یدہ ملک بن چکا ہے ،پا کستان میں سیکیو رٹی صورتحا ل بہتر ہو نے اور سر ما یہ کا ری کیلئے ما حول ساز گا ر ہو نے کے با عث بڑ ی تعدادمیں چینی شہری پا کستان میں کا رو با ر کر نے کو تر جیح دے رہے ہیں۔حا لیہ سا لوں میں چینی شہر یوں نے پا کستان میں خود کو محفوظ اور بہت بہتر محسوس کیا ہے ،چینی کمپنیاں اپنا کارو با ر پا کستان کے فر ی ٹر یڈ زون میں منتقل کر نے پر غور کر ر ہی ہیں جس سے وہ بھر پور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،سی پیک منصو بہ دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جا ئیگا۔منگل کو جا ری ہو نے والے ایک سر وے کے مطا بق چینی افراد کی پا کستان آ مد میں اضا فے کی وجہ گز شتہ سال چینی صدر شی جن پنگ کا کا میاب دورہ پا کستان ہے جس میں دو نوں مما لک کے ما بین پا ک چین اقتصا دی را ہداری منصو بے پر 46ارب ڈالرز کی سر ما یہ کا ری کیلئے اتفاق را ئے قائم ہوا تھا، منصو بہ دو نوں مما لک کے ما بین با ہمی تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جا ئیگا۔سر وے کے مطا بق پا کستان میں مختلف منصو بوں پر کا م کر نے والی چینی کمپنیوں اور دیگر چینی شہر یوں سے متعدد انٹر ویوز کیئے گئے جس میں ایک چینی کمپنی کے چیف ما رکیٹنگ آ فیسر لی فو نگ نے بتا یا کہ وہ اپنی قیا دت کی جا نب سے متعارف کروائے جا نے والے منصو بوں سے متاثر ہو ئے ہیں جس کے تحت پا کستا نی کمپنیوں کے ساتھ ملکر کا م کیا جا ر ہا ہے۔ایک چینی کا روبا ری شخصیت تان شی نے بتا یا کہ پا کستان میں سیکیو رٹی صورتحا ل بہتر ہو نے اور سر ما یہ کا ری کیلئے ما حول ساز گا ر ہو نے کے با عث بڑ ی تعدادمیں چینی شہری پا کستان میں کا رو با ر کر نے کو تر جیح دے رہے ہیں۔حا لیہ سا لوں میں چینی شہر یوں نے پا کستان میں خود کو محفوظ اور بہت بہتر محسوس کیا ہے۔بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک چینی ٹر یول ایجنٹ ما ہیلیان نے بتا یا کہ دونوں مما لک کے ما بین مسلسل با ہمی تبا دلوں کے مثبت اثرات سا منے آ رہے ہیں جبکہ چینی کا رو با ری شخصیات بھی بڑ ی تعداد میں پا کستان کا دورہ کر رہی ہیں۔ ایئر چا ئنا کے ایک اہلکار فو ہو نے بتا یا کہ چینی شہریوں کی بڑ ی تعداد روزا نہ کی بنیاد پر پا کستان کا سفر کر رہی ہے۔پا کستان انٹر نیشنل ایئر لا ئنز کے اہلکارمحمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ ا قتصا دی را ہداری منصو بوں کے آ غاز کے بعد سے چینی شہر یوں کی بڑی تعداد پا کستان میں فرا ئض سر انجام دینے کیلئے جا رہی ہے۔بیجنگ میں گز شتہ تیس سال سے کا رو با ر کر نے وا لی معروف پا کستانی شخصیت محمد یا سین نے کہا کہ چینی شہر یوں کا کا م کیلئے بڑ ی تعداد میں پا کستان کا سفر کر نا نا قا بل یقین ہے خصو صی طو ر پر چین کے مغر بی علا قے سے چینی کمپنیاں اپنا کارو با ر پا کستان کے فر ی ٹر یڈ زون میں منتقل کر نے پر غور کر ر ہی ہیں جس سے وہ بھر پور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔چین میں گز شتہ بیس سال سے ریستوران کا کا م کر نے والے والے پا کستا نی محمد خا لد نے بتا یا کہ ان کے بہت سے چینی دوست پا کستان میں کا رو با ر کر نے کی منصو بہ بند ی کر رہے ہیں۔اقتصا دی را ہداری منصو بہ پر کام کے آ غاز کے بعد چین اور وسطی ایشیا ئی ریا ستوں کے لیئے پا کستان کا روبار کیلئے پسند یدہ ملک بن چکا ہے۔ما ہرین کے مطا بق اقتصا دی را ہداری منصو بہ پا کستان کی معیشت کو درست سمت میں گا مز ن کر نے میں مؤثر اور مدد گا ر ثا بت ہو گا جس سے خطے کے سما جی و معا شی نظام میں بہتری آ ئیگی۔ چا ئنا ر یڈیو انٹر نیشنل کے ساتھ کا م کر نے والے صحا فی ما ہیلان نے بتا یا کہ پا کستا نی میڈ یا کی جا نب سے مو صو ل ہو نے وا لی رپو رٹس چینی کا رو با ری شخصیات کیلئے حوصلہ افزاء ہیں جس سے دو نوں اطراف کی عوام بھر پور استفا دہ حا صل کر ے گی۔
پاک چین راہداری کا آغاز،پاکستان نے چین کیلئے وہ حیثیت حاصل کرلی جس کی ہر ملک تمنا کرتاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































