جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

گوادرکے آپریشنل ہونے سے پہلے کیا ہونے والا ہے؟امریکی تھنک ٹینک نے کیا انکشاف کیا؟اہم سیاسی رہنما نے حکومت کو انتباہ کردیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خارجہ کے مطالبات زر پر بحث کا آغاز کر تے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڈھ بیر سے لے کر انگور اڈہ تک ہم اپنی پالیسی واضح ہی نہیں کر سکے، جس نے ہمیں ڈالر دکھایا ہم اس کے ہو گئے، ہم نے ڈالر کی سیاست سے اتنی مار کھائی، اغفان کو برٹش، امریکہ، روسی اور سکھ فتح نہیں کر سکے، ہم نے درمیان میں سینڈوچ کا کردار ادا کیا، ملا منصور کو مارا گیا تو ہماری حکومت یہ ہی فیصلہ نہیں کر سکی ہے کہ پاسپورٹ پہلے پھینکا گیا یا بعد میں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ڈالر دکھاؤ کام کرواؤ، ہم آج تک وزارت خارجہ میں کوئی بڑی شخصیت ہی حاصل نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز میرے لئے محترم ہیں، سرتاج عزیز ورلڈ فوڈ پروگرام کے ماہر ہیں، کسی شخص سے درست کام لینا لیڈر کا کام ہوتا ہے، ہمیں روس، ایران اور افغانستان کے اندر پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہو گا، وزارت خارجہ آج بتائے کہ ہماری 70سالہ خارجہ پالیسی کا آؤٹ پٹ کیا ہے، بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم نے تمام پڑوسیوں کو ناراض کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے ملک ترقی نہیں کرتا، ہم نہیں کہتے کہ سی پیک کیلئے قرضہ نہ لیں، مگر میں بتا دوں کہ سی پیک کی رفتار کم ہو گئی ہے، گوادر کے آپریشنل ہونے سے پہلے کوئی آپریشن ہو سکتا ہے، یہ میں نہیں امریکی تھنک ٹینک کہہ رہا ہے، امریکی پینٹاگون نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی محدود نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو کوئی ویزہ نہیں دیتا تھا، آج وہ دنیا میں ہیرو بنا ہوا ہے، ہمیں اپنی مستقل خارجہ پالیسی بنانی ہو گی، بھارت آج امریکہ کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے، بلوچستان اگر ہے تو پاکستان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…