منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کی صاحبزدی مریم نواز شریف کی جانب سے پیمرا کو چینل 24 کے 10جون 2016 ؁ء کو نشر ہونے والے پروگرام “کھراسچ” ، جس کے میزبان مبشر لقمان ہیں،کیخلاف شکایت دائر کرادی ، پیمرا نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پیمرا شکایات کونسل اسلام آباد کو مزید کاروائی کے لیے بھجوادی گئی ۔ مریم نواز شریف نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ میزبان نے بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی پروگرام نشر کیا جس میں اُن پر سنگین الزامات لگائے ۔ پروگرام کے دوران ایک تصویر یہ کہہ کر دکھائی گئی کہ وزیرِاعظم کی عدم موجودگی میں مریم نواز، وزیرِاعظم ہاوس میں وفاقی سیکریٹرز کی میٹنگ کی صدارت کررہی ہیں جبکہ وہ تصویر جنوری 2014 ؁ء کی ہے جب وہ پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام کی چیئرپرسن تھیں اور وہ وزیر اعظم ہاوس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈزکے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔مبشر لقمان نے اپنے اس پروگرام میں اڑھائی سال پرانی تصویر کی بنیاد پرمریم نواز شریف پر نہ صرف کابینہ کے وزراء کو احکامات جاری کرنے بلکہ اپنے والد، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، جن کی حال ہی میں لندن میں ہارٹ سرجری ہوئی ہے، کی عدم موجودگی میں سرکاری معاملات کو چلانے کا الزام بھی لگایا۔ میزبان نے کہا کہ مریم نواز شریف کہ کہنے پر بجٹ خرچ اورAllocate ہورہا ہے۔ میزبان نے یہ بھی کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کے آفیشل سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ کہ کیا نوازشریف پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے؟مزید براں، پروگرام کے میزبان نے مریم نواز شریف پر یہاں تک الزام لگادیا کہ اُن کے پاس پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے کوڈزہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ایسا ہونا ناممکن ہے اور ایک پورا فُول پروف نظام موجود ہے اور کام کرتا ہے۔ ایسا سنگین اور غیر سنجیدہ الزام بغیر کسی ثبوت کے لگا دینا پاکستان کی سلامتی کے بارے میں عالمی سطح پر بہت سارے سوالات کھڑے کر سکتا ہے اور اس بے بنیاد لیکن سنگین الزام سے پاکستان کے سکیورٹی سسٹم کے بارے میں دنیا کی نظروں میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ملکی اور نیوکلیئر اثاثوں کی سلامتی کے تاثر کے بارے میں ایک نہایت ہی خطرناک ،غیر پیشہ وارانہ عمل اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔ اس کے علاوہ میزبان اور شرکاء نے مریم نواز شریف کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور اپنی عدالت لگا کر اُن پر غداری اور بغاوت جیسے سنگین الزامات بھی عائد کر دیے۔ شکایت میں پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی استدعا کی گئی ہے پیمرا نے مریم نواز شریف کی شکایت پیمرا قوانین کے تحت مزید کاروائی کے لیے شکایات کونسل کو بھجوادی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…