منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،تین وزیررکن اسمبلی کو گالیاں دیتے رہے،اہم جماعت نے حکومت کے خاتمے کا انتباہ کردیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا،تین وزیررکن اسمبلی کو گالیاں دیتے رہے،اہم جماعت نے حکومت کے خاتمے کا انتباہ کردیا،حز ب اختلاف نے وزیراعلی پرویزخٹک اورسپیکرکواسمبلی اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کاذمہ دارقراردیدیا۔اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداربابک نے کہاکہ آج سپیکر کو درخواست دی جائیگی کہ ایوان میں جوکچھ ہورہاہے وہ روایات کیخلاف ہے حکومت رواداری اور برداشت کا مادہ کھوچکی ہے تحاریک کٹوٹی پیش کرنے پر اگراراکین اسمبلی کو اسی طرح ماراجاتاہے توکل سے وہ ایوان میں اسلحہ ساتھ لیکرآئینگے انہوں نے کہاکہ یہ کونساایوان ہے کہ جس میں تین وزراء ایک رکن کو گالیاں پرگالیاں دیتے رہے حکومت اپنادماغی توازن کھوچکی ہے یہ حادثے اور سانحہ کی پیداواری حکومت ہے جس کو اپوزیشن سے نہیں خوداپنے آپ سے خطرہ ہے پورے ایوان کی تذلیل کی گئی ہے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں اراکین اسمبلی لڑتے رہے اور وہ خاموشی سے بیٹھے رہے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے اسے غیرجمہوری رویہ قراردیتے ہوئے کہاکہ 126دن کے دھرنے میں ہم یہی کہتے رہے کہ تحریک انصاف میں برداشت کی قوت ختم ہوچکی ہے وہ صرف گالی کی زبان جانتی ہے ایک غیرجمہوری رویہ کے ذریعے آج رکن اسمبلی کو تھپڑماراگیا یہ اس خیبرپختونخوااسمبلی کے اس سب سے بڑے جرگے کی توہین ہے۔سپیکر ایوان کو چلانے میں مکمل طو رناکام ہوئے ہیں اورحالت اب اس حدتک پہنچی ہے کہ اس حکومت کے خلاف اپوزیشن کو تحریک چلانے کی ضرورت ہی نہیں یہ خودزوال کی جانب گامزن ہے اوربہت جلد گرجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…