جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شوال کا چاند کب نظر آئیگا؟عید کس دن متوقع ہے ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شوال کا چاند 5 جولائی کو نظر آ سکتا ہے،عید 6جولائی بدھ کے دن ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بار لاہور میں ہوگا جبکہ وزارت مذہبی امور نے ایک بار پھرمفتی پوپلزئی کو رام کرنے کیلئے تیارکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق روزے 29ہونگے یا 30 یہ تو شوال کا چاند نظر آنے پر ہی واضح ہوگا مگر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند 5 جولائی کو نظر آ سکتا ہے یعنی عید 6 جولائی بروز بدھ کومتوقع ہے۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ صورتحال 20رمضان کے بعد واضح ہو سکے گی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اس بارکراچی کے بجائے لاہور میں ہوگا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کرینگے۔اجلاس میں شوال کے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور نے پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطے کی تیاریاں بھی کرلی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی کوشش ہے کہ ملی یکجہتی کیلئے ملک بھر میں روزہ کی طرح ایک ہی دن عید بھی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…