راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی بھی قوم سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ،، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر سے ملاقات کی،جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی وزیر خارجہ فرینک والٹرسے ملاقات کی۔جس میں دونوں ممالک میں باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات میں پاکستان درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا اور کہا کہ کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب مکمل کررہے ہیں، پاک فوج نے فاٹا اور تمام سرحدی علاقوں کو کلیئر کرالیاہے، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے۔ پاکستان نے کسی بھی قوم سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اورخطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ جرمنی پاکستان کو درپیش چیلنجرز کو سمجھتا ہے اور اس کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔