منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

حامدسعیدکاظمی کی رہائی،اہلسنّت جماعتوں نے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)اہلسنّت جماعتوں نے صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی کی رہائی کیلئے ملک بھر میں دستخطی مہم شروع کر دی ہے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرنے کے مطالبہ پر مشتمل خصوصی یارداشت پر اہم شخصیات اور عوام سے دستخط کروائے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق یارداشت پر اب تک جن شخصیات نے دستخط کئے ہیں ان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈز نذیر احمد،سابق وفاقی وزیر حاجی محمدحنیف طیب، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، جے یو پی کے صدر پیر اعجاز ہاشمی، سابق وزیر مملکت پیر سید صمصام بخاری، تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، سابق ممبر قومی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق صدر ملتان ہائیکورٹ بار وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، سابق وزیر آزاد کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا اور دیگر شامل ہیں۔ چیف جسٹس کے نام خصوصی یارداشت میں لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی کو انصاف فراہم کریں اور میرٹ پر ان کے مقدمے کا فیصلہ کروائیں۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ ہونے کے باوجود انہیں سزا سناکر ظلم کیا گیا ہے۔اس لئے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی سزا ختم کرکے انہیں باعزت رہا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…