منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ،ہدایا ت جا ری

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک) عید کے موقعہ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ، وزارت داخلہ نے شہر بھر کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی کے لئے وفاقی پولیس کی نفری کم پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کی دھمکیوں کے بعد وزارت داخلہ نے شہر بھر کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دہشتگردوں کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں وصول ہوئی ہیں جبکہ شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کے لئے پولیس کے پاس نفری کم پڑ گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پولیس کو شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں پر پولیس کی نفری2/4کے تحت تعینات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ جس میں ہر تفریح گاہ اور ہر شاپنگ سنٹر پر ایک اے ایس آئی، ایک حوالدار اور دو کانسٹیبل تعینات کئے جائیں گے تاہم وفاقی پولیس کے پاس اس فارمولے کے تحت نفری موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے تاحال محکمہ پولیس نے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا ہے، چونکہ اسلام آباد میں متعدد تفریح گاہیں اور سینکڑوں شاپنگ سنٹر مووجد ہیں جن پر عید کی خریداری کے حوالے سے شہریوں کا رش لگا رہتا ہے ایسے میں دہشتگردانہ حملوں سے بچنے کے لئے پولیس کے محکمہ کے پاس اہلکاروں کی نفری کم پڑنا لمحہ فکریہ ہے، واضح رہے کہ رمضان المبارک میں پولیس کے اہلکار مساجد کے باہر بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں اور شہر بھر میں پٹرولنگ بھی کرائی جاتی ہے جس کی وجہ سے پولیس کی بیشتر نفری اس کام پر مامور ہوتی ہے ۔ ایسے میں محکمہ پولیس کے لئے تفریح گاہوں اور شاپنگ سنٹرز کو 2/4فارمولے کے تحت سکیورٹی فراہم کرنا نا ممکن وہ گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کو چند روز پہلے بھی دہشتگردانہ حملوں کے حوالے سے دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں جن میں دہشتگردوں کی جانب سے اہم سرکاری عمارتوں، حساس اداروں کی تنصیبات ، پرائیویٹ بس سروس، شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کو نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں آئے روز سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ جن میں متعدد ملکی اور غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ اپریشنز میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں تاہم پولیس کی نفری کی کمی وفاقی پولیس اور وزارت داخلہ کے لئے ایک امتحان بن گئی ہے، جس کی وجہ سے شہر بھر میں سکیورٹی کے اقدامات خصوصاً عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کے لئے پولیس کا محکمہ اپنا لائحہ عمل تیار نہیں کر پایا اور تفریح گاہیں اور شاپنگ سنٹرز سکیورٹی رسک بن کر رہ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…