منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بری خبر‘ ہزاروں ملازمین پھنس گئے

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بن لادن گروپ میں ملازمت کرنے والے خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد ملازمین سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں ۔ مالاکنڈ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بن لادن گروپ جدہ اور ریاض میں کام کرنے والے تین ہزار سے زائد ملازمین کو وطن واپسی میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوئردیر، اپر دیر، بونیر ،شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ ، چارسدہ ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تین ہزار ملازمین بن لادن گروپ میں الیکٹریشن ، ڈرائیور ، سمیت مختلف عہدوں پر کام کر رہے تھے ۔ کمپنی کی جانب سے انہیں گزشتہ پانچ ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہے جبکہ ان میں سے بیشترملازمین کے ورک پرمٹ (اقامہ ) بھی ختم ہو چکا ہے جبکہ اقامہ کے بغیر غیر موجودگی میں سعودی عرب میں کوئی بھی ملازم آزادانہ طور پر نقل و حرکت نہیں کرسکتا ہے ۔ جبکہ ملک کو واپسی کے لئے بھی کمپنی کااقامہ ضروری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بن لادن کمپنی کے تین ہزار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو اس وقت شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اور اس ضمن میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…