منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سال میں صرف 4 بار پانی سپلائی کیا جاتا ہے!

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بلدیہ ٹاؤن نمبر 3روشنیوں کے شہر کراچی کا وہ علا قہ ہے جہاں کے لوگوں کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہا ں ایک سال میں صرف چار مرتبہ پانی کی سپلائی آتی ہے جوکہ صرف آدھے گھنٹے یا50 منٹ تک آتا ہے۔سوموار کی صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں جب سال کی دوسری پانی کی سپلائی آئی تو وہاں کے لوگوں کے لیے خوشیاں منانے کا وقت تھا۔ لیکن رہائشیوں نے شکایت کی کہ پانی استعمال کے قابل نہیں آرہا تھا ۔ بلدیہ نمبر 3گھانچی محلہ کے موسی جمال حاجی نے کہا کہ پہلے دس منٹ تک تو انتہائی گندا اور بدبودار پانی آتا رہا ۔
اسکے بعد کچھ بہتر پانی آیا جوکہ 20منٹ بعد بند ہو گیا۔ اور اب اگلی فراہمی کے لیے تین سے چار ماہ کا انتظار کرناپڑے گا۔ جبکہ ایک اور شخص نے بتایا کہ پہلے ایسا نہیں تھا 10,12 روز بعد ہمیں پانی مل جاتا تھا لیکن اب سال میں چار مرتبہ پانی ملنا ناقابل قبول ہے۔ ہم نے اسکے بارے میں ہر جگہ شکایات درج کروائی تھیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ پھر ہم نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اور ہم گھروں سے نکل کر لسبیلہ روڈ بلاک کیا۔ہم اپنے بنیادی حق ’’ پینے کاصاف پانی‘‘ کے لیے لڑتے رہے جوکہ ہمیں آج تک دستیاب نہیں ہوا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کی یقین دہانی پرکہ ایک ڈیڑھ ماہ تک سب ٹھیک ہو جائے گا‘‘ ہم نے اپنا احتجاج ختم کردیا تھا۔ اب تقریباََ دو ہفتوں سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن اس میں کوئی بہتری نہیں ہوئی۔
نیلے رنگ کے پلاسٹک ڈرم،کنستر، پانی کی فراہمی کے ٹینک کے باہر بالٹیاں اور بوتلوں کے لاتعداد قطاریں موجود تھیں۔اور بعض لوگوں نے برتنوں کو گم ہونے سے بچانے کے لیے نشان لگارکھے تھے۔ اور کچھ لوگوں نے اپنے برتنوں کے ساتھ گارڈ کھڑے کیے ہوئے تھے۔ایک بزرگ شخص نے گھر واپس جانے کے لیے پانی کی ٹرالی بھری ہوئی تھی۔خواتین ،نوجوان لڑکیاں اور لڑکے بھی پانی کے انتظار میں پانی کے انتظار میں کھڑے تھے ۔ کچھ دوسرے محلے کے لڑکوں کے ساتھ محمد ظہیربھی موجود تھا جس نے بتایا کہ یہ تواچھی بات ہے کہ ہمارے سکول کی چھٹیا ں ہیں جس کی وجہ سے ہم پانی لینے آگئے ہیں۔
ورنہ ہماری ماؤں اور بہنوں کو آنا پڑتا پانی لینے کے لیے کیونکہ ہمارے والد کام پر گئے ہوتے ہیں۔ جب اسی مسئلہ کے بارے میں کراچی واٹر بورڈکے مینیجنگ ڈائریکٹرمصباح الدین فرید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی تمام پریشانیوں سے آگاہ ہوں اسی لیے میں رینجر ز کی مدد سے ٹینکرز سے پانی کی فراہمی کا آغاز کیا ہے اور ہم تقریباََ ایک لاکھ گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرتے ہیں۔ بلدیہ اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں تقریباََ چار لاکھ گیلن فراہم کر رہے ہیں۔ لیکن گرمی اور رمضان کے باعث پانی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اور دوسری جانب ناظم آباد میں غیر قانونی طور پر پانی چوری کیا جارہا ہے۔ ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ پانی چوری کے معاملہ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ صورتحال بہتر ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…