منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کی تمام کوششیں ناکام‘ چین نےپاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ چینی حکام کے مطابق نیو کلیئر سپلائرز گروپ اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت شامل نہیں‘ چین نے بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے اپنان کردار اداکرکے پاکستان دوستی کا حق ادا کر دیا۔ہندوستانی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے چینیچکی ترجمان ہوا چونی اینگ کے مذکورہ بیان کو این ایس جی میں شمولیت کے حوالے سے ہندوستانی کوششوں پر ایک ‘جھڑکی’ قرار دیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس سے قبل کہا تھا کہ چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں ہندوستان کی شمولیت کے خلاف نہیں، تاہم چین کو ‘طریقہ کار’ پر اعتراض ہے۔
ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے چین کو قائل کرنے کے لیے گذشتہ دنوں ایک خفیہ دورہ بھی کیا تھا، جبکہ اس سے قبل امریکا نے ہندوستانی وزیراعظم کو این ایس جی رکنیت کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور چین کو آمادہ کرنے کے لیے اپنا خصوصی وفد بھی بیجنگ بھیجا تھا تاہم چین اب بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔بھارتی ٹی وی کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ‘ہندوستان سمجھتا ہے کہ چین، ہندوستان کے جوہری کلب میں شمولیت کا سب سے بڑا مخالف ہے، ہمیں پرامید رہنا چاہیے لیکن یہ توقع نہیں کرنی چاہیئے کہ سب کچھ ا?سان ہوگا، نتائج ہمیشہ غیر یقینی ہوتے ہیں۔
چین نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں سب سے اہم رکن ہے اور ہندوستان کی 48 رکنی این ایس جی گروپ میں شمولیت کے سخت خلاف ہے۔این ایس جی کے اراکین کو نہ صرف ہندوستان بلکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے تمام ممالک کو جوہری کلب میں شامل کرنے پر تحفظات ہیں۔تاہم ہندوستانی میڈیا پْرامید ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ تاشقند میں شنگھائی کارپوریشن کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن میں این ایس جی کی رکنیت کے معاملے پر بات کریں گے۔چین کی حمایت کے بغیر ہندوستان این ایس جی گروپ میں شامل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے تمام اراکین کا راضی ہونا ضروری ہے۔این ایس جی 48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔چین کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کی شمولیت این ایس جی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…