پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

صاف چلی، شفاف چلی تحر یک انصا ف کا ٹکٹ کتنے لا کھ میں فرو خت ہو رہا ہے؟ انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

datetime 21  جون‬‮  2016 |

نیلم(آن لائن) صاف چلی شفاف چلی،کے دعوے ہوا کی نظرنیلم میں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ55لاکھ کے عوض فروخت ہونے کا انکشاف۔سابق وزیر و مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر الحاج سردار گل خنداں نے پی پی نیلم کے سابق صدر ،سابق چیف ایگذیکٹیو اے جے کے آر ایس پی میاں اخلاق الرسول سے30لاکھ روپے دو اقساط ایک ٹکٹ ملنے سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت کے دوران اور دوسری الیکشن سے دس روز قبل عید کے فوری بعد نقدی اور ایک گاڑی پراڈوجسکی مالیت پچیس لاکھ روپے ہے کے عوض پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا سودا کیا گیا ہے قاضی اسرائیل کا راستہ روکنے کے لیئے الحاج سردار گل خنداں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ ساز باز کیا اور میاں اخلاق الرسول سے 55لاکھ روپے لیکر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا سودا کیا گیا۔سردار گل خنداں کے اس عمل سے نیلم میں نوجوانوں میں شدید اشتعال دریں اثناء سردار گل خندں نے کرپشن کی بڑی واردات کرکے 45کروڑ کی کرپشن میں ملوث میاں اخلاق الرسول کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا، اور انہیں نیلم سے تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی دلوایا ، نیلم کے نوجوان متحرک رہنماء اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے بانی رہنماء محمد اسرائیل قاضی کا راستہ روکنے کے لیئے سردار گل خنداں نے کرپشن میں لت پت اخلاق الرسول کو صاف و شفاف چلی جماعت میں شامل کرکے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے نظریات کی کھلی کھول دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…