اسلام آباد (آئی این پی )سی ڈی اے کے آفیسر نے ریڈ زون کے حساس ترین علاقے میں ادھم مچا دی ،ایوان صدرکاشمالی گیٹ ، کیبنٹ اور سیکرٹیرٹ کے گیٹ تیز رفتار گاڑی سے توڑ ڈالے ،تیز رفتار گاڑی روکنے پر پولیس اہلکار منصور شاہ کو بھی روند ڈالا ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل ،سی ڈی اے کا ڈائیریکٹر بیالوجی اینڈ ہیڈیالوجی مشتاق بلوچ گرفتار ،تھانہ سکرٹیرٹ پولیس نے سی ڈی اے کے ڈائیریکٹر کی تباہ شدہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی ،ملزم انیس سو اٹھانوے میں بھی وزیر اعظم ہاؤس کے گیٹ سے اسی طرح اندر داخل ہوا تھا،اٹھارہ سال قبل بھی مشتاق بلوچ کو گرفتار کیا گیا تھا ،ڈائریکٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی گاڑی کی بریک فیل ہوگء تھی ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ڈائریکٹر کا تمام سابقہ ریکارڈ بھی نکال لیا گیا ۔