جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کس چیز کی سمگلنگ کرتے ہیں؟اسحاق ڈار زبان پر لے آئے،شیخ رشیدکے جواب نے سب کو حیران کردیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو عوام کو دال کی جگہ مرغی کھانے کا مشورہ دینا مہنگا پڑا، پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری اور شیخ رشید احمد کے وزیرخزانہ کو کڑک جواب دئیے سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحریکوں پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ ڈار صاحب عوام کو مرغی اور دال کے چکر میں نہ پھنسایا جائے، باہر لوگ نعرے لگا رہے ہیں کہ ڈار کی مرغی دال برابر. انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت نے انقلاب فرانس سے سبق نہیں سیکھا جو عوام کو دال کی بجائے مرغی کھانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے ریشم کی اسمگلنگ کے بارے اسحاق ڈار کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ریشم کا سمگلر کہنے والے وزیرخزانہ کو خود یہ علم نہیں کہ ریشم پر کوئی ڈیوٹی ہی نہیں۔اسمگل وہ چیز ہوتی ہے جس پر ڈیوٹی ہو۔ ڈار صاحب درست ہے کہ میرے بچے نہیں آپ قوم کے بچوں کو تو اپنے بچے سمجھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…