اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کراچی کی ڈرگ کوئین ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گینگ وار کے گورکھ دھندے نے لیاری کی خواتین کو بھی گینگسٹر بنا دیا ہے ۔ بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈرگ کوئن اور لیڈی گینگسٹر سمیرا نے کئی مخالفین کو اغوا کے بعد قتل بھی کرایا ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو نے دوران تفتیش گینگسٹر خاندان کی تفصیلات بتا دی ہیں ۔ 16 جون کو منگھو پیر کے علاقے سے گرفتار گینگ وار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو نے لیاری کے گینگسٹر خاندان کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزم کے مطابق گینگسٹر بھائی قیوم عرف چنگاری کے جیل جانے کے بعد گینگ کواس کی بہن سمیرا نے سنبھالا ۔ منشیات فروش بھائی کی طرح ڈرگ کوئن سمیرا بھی منشیات فروخت کرتی تھی ۔ صرف یہی نہیں بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سمیرا نے مخالفین کو اغوا کرکے قتل بھی کرایا ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نعیم عرف لمبو بھی سمیرا کے لئے ہی کام کرتا تھا ۔ نعیم عرف لمبو کے مطابق سمیرا نے مخالف گروپ بابا لاڈلے کے ساتھی جانی کو مارنے کی سپاری دی ۔ پولیس کے مطابق کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد سمیرا روپوش ہے جبکہ سزائے موت کا مجرم قیوم عرف چنگاری حب میں پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…