کراچی (این این آئی)بڑاشہرڈوبنے کا خدشہ،کمشنر کے خط نے کھلبلی مچادی، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے متوقع بارشوں سے شہر ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈزجاری کرنے کے لیے سیکرٹری بلدیات سندھ کو خط ارسال کیا ہے ۔کمشنر کراچی اعجاز خان کی جانب لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس سال معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔تمام اضلاع میں چھوٹے نالوں کی صفائی جاری ہے تاہم بڑے نالوں کی صفائی تک چھوٹے نالوں کی صفائی کا فائدہ نہیں ہے۔شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز جاری کیے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی حکام کہتے ہیں منظوری کے باوجود فنڈز ٹرانسفر نہیں ہوئے ہیں ۔سیکرٹری بلدیات فنڈز کی فوری فراہمی کے لیے معاملہ اٹھائیں۔