پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

وارنٹ گرفتاری ، عمران خان اس وقت کہاں ہیں ؟بات بڑھ گئی

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنے کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2014 میں دھرنوں کے دوران ایس ایس پی اسلام آباد عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی گرفتاری سے متعلق تعمیلی رپورٹ انسپکٹر یاسین بھٹہ نے جمع کرائی۔تفتیشی افسر نے تعمیلی رپورٹ میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر گئے تو ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ عمران خان اس وقت کہاں ہیں اس بات کا علم نہیں جبکہ ڈاکٹرطاہرالقادری بھی ملک سے باہر ہونے کے باعث گرفتار نہیں کئے جاسکے۔ عدالت نے دونوں پارٹی سربراہان کے دوبارہ گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…