پشاور(این این آئی)ویمن رائٹ ایکٹی ویسٹ شاہدہ رحمن نے کہا کہ ایبٹ میں لڑکی کو زندہ جلانے کے واقعے پر حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ اصل قاتلوں کوچھوڑ کر بے گناہ افراد سے جرم قبول کروایا جارہاہے پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ویمن رائٹ ایکٹی ویسٹ کی چیئرپرسن شاہدہ رحمن نے کا کہنا تھا کہ آبیٹ آباد میں عمبرین کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات میں پولیس کا کردار مشکوک ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اصل قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اب بے گناہ افرد سے زبردستی جرم قبول کروارہی ہے۔ شاہدہ رحمن کا کہنا تھا کہ اصل کیس میں لڑکی کی والدہ اور رجب نامی شخص ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خان کے خاندان کی آپس میں دشمنی ہے جس کی وجہ سے انھیں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی تک اصل ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے جبکہ حکومت انعامات تقسیم کررہے ہیں انھوں مطالبہ کیا کہ عمبرین کیس کی از سرنو تحقیقات شروع کی جائیں۔