پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

ہوشیار! خبر دار! آسان اقساط پر گاڑیاں ،کروڑوں کا فراڈ،عوام لُٹ گئے

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) لاہور میں آسان اقساط پر گاڑیاں دینے کے نام پر کر وڑوں کا فراڈ کر کے کمپنی کا مالک فرار ہو گیا ،1200سے زائد متاثرین نے رقوم کی واپسی کے لئے فیصل ٹاؤن میں کمپنی کے دفتر کے باہر سڑک بلا ک کر کے شدید احتجاج کیا ، پولیس نے کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آسان اقساط پر گاڑیاں دینے کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے مالک فرار ہو گیا ۔ فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ایک کارڈیلر نے لو گوں سے 7ماہ قبل ، ایک ،دو اور تین لاکھ کے چیک لیے اور تمام درخواست فارم پُر کرنیوالوں کو رقم وصولی کی رسیدیں بنا کر دیں اور کاریں دینے کا وعدہ بھی کیا لیکن کچھ ہی عرصہ بعد جب کاریں نہ ملیں تودرخواست گزاروں کو پتہ چلا کہ ان کے ساتھ فراڈ ہو گیا ہے ۔ متاثرین نے رقوم واپس نہ ملنے پر پیسے بٹورنے والے کا ر ڈیلر کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ فراڈ کا شکار ہونیوالے 1200سے زائد متاثرین نے احتجاج کر تے ہوئے فیصل ٹاؤن روڈ بلا ک کر دی جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پو لیس کا کہنا تھا کہ ہم نے اکاؤنٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے اور بہت جلد فرار ہونیوالے مالک کو بھی گرفتارکر لیں گے ۔ پو لیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…