پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

رمضان ٹرانسمیشن میں حد سے تجاوز،دو بڑے نجی ٹی وی چینلزکے خلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پیمرا شکایات کونسل کراچی کا 33واں اجلاس چیئرپرسن پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ کونسل نے میسرز ریکارڈر ٹیلی ویژن نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (آج نیوز) کے پروگرام ” رمضان ہمارا ایمان” میں میزبان حمزہ علی عباسی اور میسرز ائیر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی وی ون) کے پروگرام ” عشق رمضان ” کے میزبان شبیر ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی کے خلاف شکایت پر بحث کرتے ہوئے دونوں چینلزکو حکم دیا کہ حساس معاملات پر غیر پیشہ وارانہ اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو نشر کرنے پر دونوں ٹی وی چینلز فی الفور معافی نشر کریں۔ ٹی وی ون اور آج ٹی وی نے شکایات کونسل کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد معافی نشر کریں گے تا کہ ان کی وجہ سے پھیلنے والے انتشار میں کمی واقع ہو سکے۔یاد رہے کہ پیمرا نے آج نیوز کے پروگرام ” رمضان ہمارا ایمان” کے میزبان حمزہ علی عباسی اورٹی وی ون کے پروگرام” عشق رمضان ” کے میزبان شبیر ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی کے خلاف عوامی شکایات موصول ہونے پر مذکورہ اشخاص پر پابندی عائد کر دی تھی کہ وہ کسی پروگرام کی میزبانی نہیں کر سکتے۔معافی نشر کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی ، شبیر ابو طالب اور مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی پر عائد پابندی ختم ہو جائے گی اور وہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کر سکیں گے۔ پیمرا تمام ٹی وی چینلز سے توقع کرتا ہے کہ وہ آئندہ اپنے پروگراموں میں ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے تاکہ پیمرا کو سخت ایکشن نہ لینا پڑے۔

2016-06-20

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…