پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

فیصل آباد میں افغان مہاجرین کن اہم عہدوں پر تعینات ہیں؟ انکشاف نے کھلبلی مچادی

datetime 20  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) فیصل آباد میں افغان مہاجرین کے اہم سرکاری عہدوں پر نوکریاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور حساس ادارے کی رپورٹ پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کے ایک حساس ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ڈاکٹرز جیسی اہم سرکاری نشستوں پر افغان مہاجرین نوکریاں کر رہے ہیں اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر کے متعلق شواہد بھی مل گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان روس جنگ کے دوران پاکستان آنے والے مہاجرین میں سے نوجوانوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں سے جعلی شناختی کارڈ بنوائے اور اب نادرا حکام کی ملی بھگت سے باقاعدہ خاندان نمبر بھی حاصل کر لئے ۔ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں تعینات ایک ڈاکٹر پہلے پنجاب میڈیکل کالج میں زیر تعلیم رہا اور انکشاف ہوا کہ وہ افغانی ہے اور اس نے ایک پٹھان لیڈی ڈاکٹر سے شادی بھی کر لی حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد سی پی او فیصل آباد کو انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جبکہ حساس ادارے کے آفیسرز خود بھی تحقیقات شروع کر چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…